عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔
چمن میں اے این پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔ افغانستان سے روزگار کےلیے صبح شام لوگ آتے جاتے ہیں۔
امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ یہاں تجارت بند کرنی ہے تو پہلے کارخانے یہاں لگائیں۔ سرحدوں سے متعلق پالیسی بنانے کا اختیار نگراں حکومت کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہونے چاہیئں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں۔
رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ قبولیت سے اسمبلی جائیں گے تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔