امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے کو اُجاگر کیا۔ فلسطین کے معاملے پر ترکی اور ایران کی حکومتوں سے رابطے کیے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستانی حکومت الجھن کا شکار ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے خلاف بیان دیا تو حکومت نہیں بنا سکتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن گندم اور بنیادی خوراک کی اشیا درآمد کر رہے ہیں۔