امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو پسپا کر دیا۔
کراچی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے جماعت اسلامی یوتھ نے بائیک ریلی نکالی، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان نے کی۔
جماعت اسلامی یوتھ کی ریلی مزار قائد سے تین تلوار تک نکالی جائے گی، تین تلوار پر شرکاء سے حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزا کے مسلمانوں سے یکجہتی کےلیے موٹر سائیکل ریلی نکالی ہے، حماس نے پوری مغربی دنیا کی آنکھوں پر پڑی پٹی کھول دی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کو پسپا کر دیا، اسرائیل نے حماس سے 4 دن کی جنگ بندی کا کہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حماس نے پورے مغرب کی آنکھوں پر پڑی پٹی کھول دی ہے، نیویارک میں بھی ہزاروں افراد اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔