بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جیٹ طیارے میں ہاتھ ہلانے کی ویڈیو مذاق بن گئی۔
نریندر مودی کی مقامی جیٹ طیارے تیجس میں پرواز کے دوران بادلوں کے درمیان ہاتھ ہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔
بھارتی وزیراعظم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کسی نے کہا کہ مودی جی 15 ہزار فٹ کی بلندی سے اڈانی کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہ بھی کہا کہ راجا بابو اب پائلٹ بنے ہیں۔
ایک صارف نے تو نریندر مودی کا مقابلہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ہی کردیا اور لکھا کہ ’کس نے کام بہتر کیا‘۔