اڈیالا جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی 4 ٹیموں نے تفتیش کی۔ تین ٹیمیں تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں جبکہ چوتھی ٹیم اب تک جیل میں موجود ہے۔
القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی چار ٹیموں نے تفتیش کی ہے۔ تفتیش 9 گھنٹے سے ابھی بھی جاری ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ایک نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کےلیے نیب کی چوتھی ٹیم اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عبدالرحمان کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں نیب کی تین ٹیمیں تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔