اسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں اور حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کا آج تیسرا دور ہوا۔ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کے تیسرے دن حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں اور ایک روسی شہری سمیت 5 غیرملکیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے 17 یرغمالیوں کی غزہ سے منتقلی کی تصدیق کردی۔
حماس آج فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کے تیسرے گروپ کو رہا کرے گا۔
گزشتہ روز حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا تھا، اسرائیل نے بدلے میں 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے 17 یرغمالیوں کی غزہ سے منتقلی کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ریڈکراس کے حوالے ہونے والے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں 9 بچے شامل ہیں جبکہ ان میں ایک دُہری شہریت والا امریکی بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حماس نے 3 تھائی شہریوں اور ایک دُہری شہریت کے روسی شہری کو بھی رہا کیا۔
قطری حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھی آج 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے آج 4 سالہ امریکی یرغمالی کو بھی رہا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کےلیے اسرائیل حماس لڑائی میں وقفہ جاری رہنے کی امید ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حماس کی طرف سے آج رہا کیے جانے والوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے، جس کی سیکیورٹی حکام جانچ کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ایک یرغمالی روسی شہری کو رہا کر دیا۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ روسی شہریت رکھنے والے یرغمالی کو رہا کر دیا ہے۔ حماس نے کہا کہ غزہ جنگ پر روسی مؤقف کو سراہتے ہیں۔ روسی شہری کی رہائی روسی مؤقف کی وجہ سے کی۔
دریں اثنا مصری میڈیا کے مطابق غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز 13یرغمالی اور 5 غیرملکی ریڈ کراس کے حوالے کر دیئے گئے۔