عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد القسام بریگیڈ نے مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3فرانسیسی، 2جرمنی اور 6ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعد 3 روز قبل اسرائیل اور حماس نے 4روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔