برطانیہ کی ہارٹفورڈ شائر پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق اتوار کو ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔
شہزاد اکبر نے سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈلیوری بوائے بن کر آنے والے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔
شہزاد اکبر کے مطابق بوتل سے پھینکا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا۔ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے۔ چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرکے حملہ آور کے فنگر پرنٹ بھی حاصل کر لے گئے ہیں۔