نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ابوظبی میں یادگار شہداء وحت الکرامہ کا دورہ کیا۔
اماراتی شہداء آفس کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر رکھی۔ انوارالحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ابوظبی میں شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم 30 نومبر کو عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس 30 نومبر سے دبئی میں ہو رہی ہے۔