جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی نے پورے ملک میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آج پاکستانی سیاست میں تلخی اور انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ جمہوریت اور انتخابات کے بارے میں بے یقینی پیدا کی جاتی ہے۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 2018ء کا الیکشن متنازع تھا، پاکستان کے مسائل گمبھیر ہو گئے ہیں۔