واقعہ تھاںہ صدر جلالپورجٹاں کی حدودلکھنوال کے قریب پیش آیا جہاں پر ڈیوٹی کیلئے جانیوالے پولیس کانسٹیبل پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی
گولیاں لگںے سے عثمان ںامی پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرر میجر عزیزشہید ہسپتال منتقل کردیا گیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹیگیشن ریاض سمیت ڈی ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے زخمی ہونیوالا عثمان کانسٹیبل ٹانڈہ کا رہائشی ہے جو ڈیوٹی کیلئےتھانہ صدر جلالپور جٹاں جارہا تھا جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا
ڈاکٹرز کا کہنا ہے تاحال طبی امداد فراہم کردی گئی،عثمان کی حالت حالت خطرے سے باہر ہے
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے،واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جارہی ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے