سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے کہا ہے کہ صدر کراچی آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا ہے کہ ابھی وزیر بنا نہیں، صرف اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی دستخط کئے ہیں گورنر ہاؤس سے بھی اپروو ہوگیا ہے۔
احمد شاہ نے مزید کہا کہ مجھے مختصر وقت کیلئے وزارت دی جائے گی، جسے میں ایمانداری سے نبھاؤں گا۔