غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گئی۔
7 دن کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس کے بعد اس میں 2 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی علاقے کی جانب فائر کا الزام عائد کیا ہے۔