اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔
دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دُگنا نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں، منافع پر ونڈفال ٹیکس اپنائیں۔