بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات آج دوسرے روز بھی ہیں۔
سی ای او کرتار پور کے مطابق برطانیہ، ملیشیا اور کینیڈا سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتری آج امرت ویلہ اور کیرتن کی رسومات ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ سکھ مت کے بانی اور 10 سکھ گرؤوں میں سب سے پہلے بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا۔