مسلم لیگ ن کے الیکشن 2024ء کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب کے مطابق ڈویژنل کمیٹی کے طلال چوہدری، یاور زمان، افتخار حسین چھچھر نے انٹرویو کیے۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 9، پنجاب کی 20 نشستوں کے لیے 79 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب کے مطابق ساہیوال میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 7 امیدواروں کے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں کے لیے 17 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کے لیے 6 امیدواروں کے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے 18 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
پاکپتن میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کے لیے 6 امیدواروں کے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں کے لیے 23 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔