راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) پنجاب کونسل آف آرٹس کے نوٹیفیکیشن کے تحت صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی ثاقب رفیق کو پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف مینجمنٹ ، راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا ہے، بورڈ آف مینجمنٹ کے کل ممبران کی تعداد گیارہ ہے،ٹی او آرز کے مطابق بورڈ آف مینجمنٹ ڈویژنل آرٹس کونسل کی سطح پر کلچر، لٹریچر اور فائن آرٹس کی ترقی اور فروغ کے لیے ماہرین کی رائے، سفارشات مہیا کرے گا۔یاد رہے ثاقب رفیق کے پاس چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کا بھی عہدہ ہے۔