ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے احسن اقبال کے بعد مریم اورنگزیب کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک انٹرویو میں دانیال عزیز نے کہا کہ مریم اورنگزیب سے پارٹی کو جو نقصان ہوا جلد اس کی تفصیلات بتائیں گے ، ہماری کوئی انفارمیشن کمپین اور حکمت عملی نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال پرائس کنٹرول کمیٹی کو چیئر کر رہے تھے، مہنگائی کی اصل ذمے دار پی ٹی آئی تھی تو احسن اقبال نے تحقیقات کیوں نہیں کرائی، احسن اقبال نے نیشنل پرائس کنٹرول کا اتنا بڑا ادارہ سنبھالا ہوا تھا لیکن پتہ کچھ نہیں تھا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ یہ جو بہترین کارکردگی والے ہیں یہ سب پارٹی میں بلامقابلہ ہی منتخب ہوتے ہیں، احسن اقبال کا بیٹا ضلع کا چیئرمین بھی بلامقابلہ ہی بنا تھا۔ میں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے کوئی سفارش نہیں کرائی ، چاہتا ہوں کہ پارٹی نے جو غلطیاں کی ہیں وہ آئندہ نہ کرے۔