اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + سب تکرپورٹ) آصف زرداری‘ بلاول اور فریال تالپور سے پی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ بلاول ہاؤس میں سابق رکن قومی اسمبلی احسان مزاری، سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں اور پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجہ بلاول اور فریال تالپور سے ملے۔ اس موقع پر سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں رانا فاروق‘ اسلم گل‘ ثمینہ خالد گھرکی‘ نواب شہزاد علی خان‘ سفیان گھرکی شامل ہیں۔ آصف علی زرداری اور پی پی کے رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔