پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صفدر ڈار کی ساتھی دوست شیخ عمر کے ہمراہ صدر گجرات ڈسٹرکٹ بار ذکاء اللہ سوہی سے ملاقات کی
دوران ملاقات صدر بار ذکاء اللہ سوہی کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کیلئے گجرات بار نے ہمیشہ سے جدوجہد کرتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا ہے گجرات بار آگے بھی قانون کی بالادستی کیلئے اپنا ایسا کردار ادا کرتی رہے گی
صدر گجرات بار کا مزید کہنا تھا پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو الیون پلیئنگ فلیڈ ملنی چاہیئے یہ تمام سیاسی پارٹیوں کا حق ہے
رہنما پیپلز پارٹی صفدر ڈار نے ذکاء اللہ سوہی کو دوران صدرات بہترین کاکردگی پر خراج تحسین پیش کیا
صفدر ڈار کا کہنا تھا ذکاء اللہ سوہی کی صدرات کا دور سنہری حروف میں لکھا جائیگا