تحریکِ انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب ہوئی جس میں جی ڈی اے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنائیں گے، ہماری حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کرے گی۔