نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر عمارت کے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کو دورے کے دوران متاثرین نے رہائش کے لیے درخواست کی تھی، ڈی سی سینٹرل نے 2 اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے۔
سی ایم سندھ کے ترجمان کے مطابق ریلیف کیمپوں میں پانی اور بجلی کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔