گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا۔
عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ملزم پر گجرات سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔