چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہماری پروڈکٹ ہیں، اپنی پروڈکٹ کو ختم کرنے نہیں آئے۔ انہیں صرف سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کی خلاف ورزی پر معمول کے مطابق شوکاز نوٹس جاری ہوا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے زیر غور نہیں ہوں گے۔
حارث رؤف کو شوکاز نوٹس
پی سی بی نے چند روز قبل حارث رؤف کو شوکاز نوٹس بھجوایا تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر جاری کیا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کےلیے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔
فاسٹ حارث روف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حارث روف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دستبرداری کی وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا ہے۔