گجرات میں 21 سال کی لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جب مچھیروں نے اس لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی نجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی، اس واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لڑکی کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔