انسانی حقوق کی علامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں امریکی’ویپن گائیڈنس سسٹم‘ کے استعمال کا ثبوت حاصل کرلیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ میں 13 اکتوبر کے حملے میں 43 شہری مارے گئے۔ حملے میں امریکی ’جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک امیونیشنز گائیڈنس سسٹم‘ استعمال کیا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملے کی جگہ سے ملبے سے امریکی اسلحے کے پرزے ملے ہیں۔