پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے آئندہ سیزن 9 کےلیے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
لاہور قلندرز:
دفاعی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویسا، سکندر رضا، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان، مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو ری ٹین کیا۔
لاہور قلندرز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
کراچی کنگز:
کراچی کنگز نے جیمز ونس، حسن علی، شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان کو ری ٹین کیا۔
کراچی کنگز نے ٹیم کی نئی انٹری شان مسعود کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کردیا۔
پشاور زلمی:
پشاور زلمی نے بابر اعظم، راومین پاول، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللّٰہ خان کو ری ٹین کیا ہے۔
نوجوان بیٹر محمد حارث پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیے گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، رائلی روسو، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے، وانندو ہسارنگا، محمد حسنین، ابرار احمد، اور ول اسمیڈ کو ری ٹین کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
ملتان سلطانز:
ملتان سلطانز نے ٹیم میں محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللّٰہ اور فیصل اکرم کو ری ٹین کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، نسیم شاہ، اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، ایلیکس ہیلز، کولن منرو اور رومان رئیس ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
یونائیٹڈ نے اپنے تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
واضح رہے کہ باقی کھلاڑیوں کے انتخاب کےلیے پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔
کراچی کنگز نے محمد عامر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز اور لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کردیا۔