پاکستان کی یوتھ چیس ٹیم متحدہ عرب امارات میں 12 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشین یوتھ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان یوتھ چیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے وہاب ریاض نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یوتھ ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ بہت جلد ایک بڑی تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں مختلف کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔