سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق جنگی طیارہ مشرقی شہر ظہران کے شاہ عبدالعزیز فوجی اڈے پر گر کر تباہ ہوا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔