مشرقی لندن کے علاقے وائٹ چیپل میں واقع مسجد میں بم کی افواہ کے بعد پولیس نے ہنگامی طور پر مسجد کو نمازیوں سے خالی کرالیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی لینے کے بعد پولیس نے مسجد کو محفوظ قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے بم کی اطلاع دی گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، جبکہ مشکوک شخص سے متعلق فوری مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔