نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت لاہور میں سماعت کے موقع پر احد چیمہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔