سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات دینے لیے لیے درخواست عدالتِ عالیہ میں دائر ہے۔
شیخ رشید کی درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔
کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کریں گے۔
عدالت نے17 اکتوبر کو پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کیے تھے۔