پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور 5 کے لیے لائسنس کی درخواست دے دی۔
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 سے بجلی کے پیداواری لائسنس کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی درخواست پر نیپرا نے اسٹیک ہولڈرز سے رائے مانگ لی ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے 15 دنوں میں اپنی رائے جمع کرانے کا کہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی فائیو پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 1117 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔
پی اے ای سی کی درخواست کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 منصوبے پر تعمیراتی کام جاری ہے۔