خیبر پختون خوا کے پاسپورٹ آفسز میں کئی گھنٹوں تک نیٹ ورک ڈاؤن رہا۔
ذرائع کے مطابق نیٹ ورک ڈاؤن ہونے کے باعث شہریوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ درپیش آیا۔
ترجمان پاسپورٹ آفس کے مطابق پاسپورٹ میں تاخیر کی وجہ کوٹنگ کے لے پلاسٹک شیٹ کا نہ ہونا تھا۔
ترجمان پاسپورٹ آفس نے یہ بھی بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا میں یومیہ 800 پاسپورٹ بنتے ہیں۔