سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں اسلام آباد میں گھریلو بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا۔
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغاز کر دیا ہے۔
سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیرِ تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدید کہا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بتانا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ رضوانہ کو کوکنگ بھی سکھائی جائے گی۔
سارہ احمد کے مطابق رضوانہ کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جا رہی ہے جبکہ طبی معائنہ بھی جاری رہے گا۔