جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمیکا سجیوان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ اداکارہ کی عمر صرف 24 برس تھی۔
اس افسوسناک خبر سے فلم انڈسٹری کو دھچکا لگا کیونکہ جواں سال لکشمیکا سجیوان اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملیالم فلموں میں کافی معروف تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہوئی جہاں وہ ایک بینک میں کام کرتی تھیں۔
انہیں ملیالم ٹیلی فلم کاکا میں ایک پسماندہ کمیونٹی کی غریب لڑکی کا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے سے کافی شہرت ملی تھی۔