پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق مختلف عدالتوں میں کیسز دائر ہونے سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں میں جاری مقدمات اپیلیٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔