واقعہ تھانہ سول لائن کی حدود سروس موڑ پر میں پیش آیا تھا جہاں پر سرعام سڑک کنارے ایک ماہ قبل اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان انور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں دھرنا دے رکھا تھا
گجرات ضلع کے ڈاکٹرز کمیونٹی کی آئی جی پنجاب سے دروان ملاقات میں آئی جی پنجاب عثمان انور کی یقین دہانی پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے دھرنا ختم کردیا تھامگر سی آئی اے گوجرانوالہ ، سی آئی اے گجرات کی 8 ٹیمیں بھی 1 ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی
ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ضلع بھر کے ڈاکٹرز میں شدید غم و غصہ ہے جس پر پی ایم اے اور وائی ڈی اے گجرات کی ڈاکٹرز نے اجلاس میں دوربارہ دھرنا دینے پر غور کیا ہے جس کا آئندہ چند دنوں میں لائحہ دیا جائیگا
ڈاکٹرز کمیونٹی کاکہنا ہے اگلے چند روز میں پی ایم اے اور وائے ڈی اے ڈاکٹرز تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر لیول پر اجلاس کا انقعاد کیا جائیگا جس میں دھرنے سمیت تمام پہلووں کو مد نظر رکھ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں مگر شاطر ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے