گجرات (پ ر)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد کی جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب راجہ ریاض احمد راسخ،سابق صدر عبدالستارمرزا کی قیادت میں ملاقات کی
دوران ملاقات ڈسٹرکٹ انچارج نیونیوز و بیورو چیف لاہور رنگ سعید احمد کے دفتر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی عدم گرفتار ی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قاتلوں کا سراغ لگانے اور بے نقاب کرنیکا مطالبہ کیا گیا
وفد میں سید نوید حسین شاہ (دنیا نیوز)، سید ذوالفقار شاہ (سماء نیوز)، رانا شہزاد (24نیوز)، مرزا یونس (7نیوز)، عبدالسلام مرزا (سنو نیوز)، مرزا اویس بیگ (ٹیلن نیوز)، کیمرہ مین محمد آصف (نیو نیوز و لاہور رنگ)شامل تھے
وفد نےتھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کے حوالے سے گجرا ت پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے ممبران میں پائے جانیوالے تحفظات سے ڈی پی او کو آگاہ کیا
جس پر ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور تفتیشی سب انسپکٹر کو کل طلب کر لیا
ڈی پی او گجرات نے کہا کہ انشاء اللہ اس معاملہ میں سرخر و ہونے کی کوشش کرونگا غفلت برتنے والے اہلکاروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی
وفد نے اس دوران ڈی پی او گجرات کی توجہ محکمانہ مسائل و امور بارے بھی دلائی جنہیں انہوں نے فورا حل کرنیکی یقین دہانی کروائی دریں اثناء صحافی برادری نے ڈی پی ا و گجرات سے ڈاکٹر ذیشان انور کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی استفسار کیا جس پر ڈی پی او نے ابتک کی صورتحال بارے آگاہ کیا