گزشتہ رات گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ترجمان عبداللہ وڑائچ کے گھر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ ماران،دوران چھاپہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد گھر میں موجود خواتین کو ہراساں کرتے رہے
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے ہماری جانب سے کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا اور نہ ہی لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء چوری کی گئی ہیں
ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف عبداللہ وڑائچ کا کہنا ہے سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ پولیس نے میرے گھر پر ریڈ کیا ہے، میری والدہ اکیلی گھر پر موجود جن کو پولیس اہلکار ہراساں کرتے رہے
انکا مزید کہنا تھا پولیس اہلکار دوران تلاشی گھر میں موجود الماریوں کے اندر سے تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفکیٹس ، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ جو فیملی کے زیر استعمال میں تھے سب چوری کرکے لے گئے