مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، لاہور میں بلاول بھٹو کو زیرو کر کے بھیجیں گے۔
فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آپ 15 سال تک سندھ کے عوام سے بھتہ وصول کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا ہاتھ آپ کے گریبان پر آیا تو آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آگیا، بلاول بھٹو اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف نےفری ہینڈ دے دیا تو تمہیں بولنے کے قابل نہیں چھو ڑیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کی عدالت نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا، ہمارے لیڈر نے زبان بندی نہ کی ہوتی تو ایان علی کا حساب ضرور مانگتے۔