ماہرین نے خون کے ٹیسٹ سے الزائمر بیماری کی قبل از وقت تشخیص ممکن ہونے کی تصدیق کر دی۔
نئی تحقیق کے مطابق خون میں پروٹین سطح کی جانچ کا ٹیسٹ الزائمر کی تشخیص کےلیے لمبر پنکچر اور اسکین کی طرح ہی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔
محقیقن کے مطابق اس بات کے شواہد ہیں کہ خون کے سادہ ٹیسٹ سے الزائمر بیماری کی تشخیص اسی طرح ممکن ہے جیسے لمبر پنکچر اور اسکین سے بیماری کو تشخیص کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ الزائمر کی قبل از وقت تشخیص کے لیے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کا کچھ سالوں کے وقفے سے یہ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔