سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز الیکشن مہم کے لیے عوامی میدان میں اتر آئے۔
نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 130 میں ٹکسالی چوک سے ریلی نکالی جو ضلع کچہری پر اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنما جاتی امرا روانہ ہوگئے۔
ن لیگی قائد کے استقبال کےلیے کارکنوں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، دونوں رہنماؤں نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کے جواب دیے۔
مختلف مقامات پر ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے پرجوش نعروں کے ساتھ نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کیا۔
ریلی کے دوران کچھ مقامات پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، ریلی کا استقبال بلال گنج چوک پر آتش بازی سے کیا گیا۔
قصورپورہ میں ایک کارکن نے مریم نواز اور نواز شریف کو نمک پارے اور سموسے پیش کیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز اپنے حلقوں کی انتخابی مہم میں ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔