اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسپتالوں پر حملے کیے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں النصر اسپتال کے اطراف اسرائیل نے بمباری کی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے عالمی اداروں سے اسپتالوں کو اسرائیلی حملوں سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے اس سلسلے میں کہا کہ اقوام متحدہ، ہلال احمر اور عالمی ادارہ صحت اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
حماس نے مزید کہا کہ خان یونس میں اسپتالوں کو بمباری اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔