پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نارووال سے صوبائی حلقوں کے 4 امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے چاروں امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں، جنہوں نے نارووال میں پریس کانفرنس کی۔
امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود ہمیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں ہے، 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی طرف سے پی پی 56 پر عارف خان، پی پی 57 پر سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور پی پی 56 سے قاسم خان جلالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔