کراچی کی عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار فرحان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رہائشی عمارت میں گھسے ڈاکو دوسری عمارت کا سہارا لے کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، سب تک نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
نوجوان شجاعت اہلیہ اور بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنا چاہی تو اہلیہ گرگئی۔
شجاعت علی نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کو پکڑنا چاہا تو ڈاکو نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے بعد لوگوں نے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔