لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔
گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
ان کی وکیل سمیرا کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف 1996ء سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے، پارٹی تاحال موجود ہے۔