پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں منظور وسان کا کہنا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار پی پی پی میں آئیں گے، اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں امیدوار بھی نہ ملتا۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ محسوس ہو رہا ہے کہ جیت پیپلز پارٹی کی ہے۔