پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شفافیت کے سوالات 2024ء کے انتخابات پر منڈلا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کیے گئے فیصلوں کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو بھگتنا پڑیں گے، میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا اگر انہیں یہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی241 ملین کی آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر ہے، نواز شریف تاثر دے رہے ہیں چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے پاکستانی عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی رکاوٹوں کے باوجود مفت بجلی فراہم کرنے اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو فروغ دینے کا ٹھوس منصوبہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کی تنظیمِ نو کی تجویز بھی منشور میں شامل ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔