نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے محکمۂ تعلیم میں مختلف گریڈ میں ملازمین کی ترقیاں روکنے کا حکم دے دیا۔
ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غیر قانونی ترقیوں پر انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئی ہیں، ملازمین کی بیشتر ترقیوں میں سنیارٹی کی خلاف ورزی اور دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ نے محکمۂ تعلیم کے ملازمین کی تمام غیر قانونی ترقیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔